لاہور پریس کلب کی اقرا کلب کمیٹی کا پہلا اجلاس جوائنٹ سیکرٹری و چیئرمین اقرا کلب کمیٹی عمران شیخ کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں ارکان کمیٹی حامد نواز، فیصل سلہریا اور حافظ نعیم نے شرکت کی۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے طے پایا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اراکین پریس کلب کے بچوں کی لیے ترجمہ قرآن کلاس کا اہتمام کیا جائے گاجو بیک وقت آن لائن بھی ہو گی۔علاوہ ازیں ارکان کے 14 سال تک کے بچوں کا مقابلہ حسن قرات و نعت خوانی کرایا جائے گا۔ کلب مسجد کا انتظام و انصرام مزید بہتر کیا جا ئے گا ۔
Facebook Comments
