اداکاری و میزبانی سے قبل ٹیچنگ کرتی تھی، خاتون اینکر۔۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان آمنہ ملک نے کہا ہے کہ پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اداکاری سے قبل وہ ٹیچر تھیں اور اسکول میں پڑھاتی تھیں، ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد شوبز میں نہیں ہے اور انہیں بھی شوبز میں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی۔آمنہ ملک نے ’فوچیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ذاتی زندگی پر بھی بات کی۔انہوں نے بتایا کہ یکے بعد دیگر تین حمل ضائع ہونے پر انہوں نے اسکول کی ملازمت چھوڑ دی کیوں کہ وہ پریشانی کا شکار تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسکول کی ملازمت چھوڑنے کے بعد انہیں ایک شیمپو کے اشتہار میں کام کی آفر ہوئی اور انہوں نے اشتہار میں کام کیا، جس کے انہیں اچھے خاصے پیسے بھی ملے اور ایسے ہی وہ شوبز میں آگئیں۔آمنہ ملک کے مطابق کچھ اشتہارات میں کام کرنے کے بعد وہ چوتھی بار حاملہ ہوئیں تو انہوں نے اشتہارات میں کام کرنا بند کردیا اور اپنی صحت کا خیال رکھنا شروع کیا اور بیٹی کی پیدائش کے بعد انہوں نے نیوز ون سے میزبانی سے کیریئر کا دوبارہ آغاز کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں