اداکاری سے قبل کیبن کریو تھی،اہلیہ شاہزیب خانزادہ۔۔

کیس نمبر 9 کے رائٹر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کی اہلیہ رُشنا خان نے ڈرامہ سیریل میں اپنی کاسٹنگ سے متعلق تفصیلات شیئر کی ہیں۔جیو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رُشنا خان نے کہا ایک دن مجھے پروڈکشن ہاؤس سے فون آیا اور مجھے بتایا گیا کہ میں اس کردار کے لیے منتخب ہوئی ہوں، تو مجھے سن کر بے حد خوشی ہوئی۔رُشنا خان نے کہا کہ یہ ایک ڈریم پروجیکٹ تھا، ناصرف میرے لیے بلکہ ہر اداکار کے لیے، کیونکہ ایسے موضوعات پر بہت کم ڈرامے بنتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ فیصل قریشی، صبا قمر، آمنہ شیخ اور نوین وقار جیسے اداکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرکے بالکل ایسا نہیں لگا کہ میں جونیئر اور وہ لوگ سینئر ہیں، ڈرامے میں میرے زیادہ تر سین فیصل قریشی کے فلمائے گئے، اور ان کے ساتھ کام کر کے مجھے بہت اچھا محسوس ہوا۔ رُشنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری سے قبل کیبن کریو کا حصہ تھیں۔جیو کے سپر ہٹ ڈرامہ کیس نمبر 9 میں ‘کرن’ کا کردار نبھانے والی اداکارہ رُشنا خان نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ائیرہوسٹس تھیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ کینیڈا میں پلی بڑھیں، بعدازاں کیبن کریو میں آنےکے بعد وہ دبئی شفٹ ہوگئیں اور پھر شادی کے بعد پاکستان آگئیں۔رُشنا کے مطابق انہیں ٹریولنگ کا بے حد شوق ہے، اسی وجہ سے انہوں نے کیبن کریو میں آنے کا فیصلہ کیا۔اسی حوالے سے ایک یادگار قصہ سناتے ہوئے رُشنا نے بتایا کہ عام طور پر امارات ائیرلائن میں کوئی خطرناک بات نہیں ہوتی لیکن ایک دن موسم بہت خراب تھا اور ہماری فلائٹ ترکیہ کی تھی، ہم سے پہلے جو لینڈنگ ہوئی وہ ایمرجنسی تھی، جس کی وجہ سے ہم خوفزدہ بھی تھے۔رُشنا نے کہا کہ اس وقت میں تھی جو گھبرا نہیں رہی تھی، جبکہ میرے سامنے بیٹھی کریو کافی خوفزدہ تھی کیونکہ ہم اس وقت بڑی ٹربیولینس کا سامنا کر رہے تھے۔کیس نمبر 9 کی اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اب تک تقریباً 60 سے 70 ممالک گھوم چکی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں