adakara cricketers ke paighamaat se tang agyi

اداکارہ پاکستانی کرکٹرز کے پیغامات سے تنگ آگئی۔۔

اداکارہ اور ماڈل نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کی طرف سے بہت سارے پیغامات ملتے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بھی بتایا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا  میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اتنی مقبولیت حاصل ہوگی، اس کے لیے میں اپنے مداحوں کی شکرگزار ہوں جو مجھے پسند کرتے ہیں ۔دوران انٹرویو نوال سعید نے انکشاف کیا کہ پاکستانی کرکٹرز سوشل میڈیا پر میسجز بھیجتے ہیں، انہوں نے کہا کہ  ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں جنہیں پڑھ کر میں حیران ہوتی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ کا ویریفائیڈ بلیو ٹک ہے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟انہوں نے کہا  یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے ، نوال نے کرکٹرز کا نام لیے بغیر میسجز کرنے والے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ  ہم تو اداکار ہیں، لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں لیکن آپ تو گرین شرٹس میں ملک کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ لوگ یہ نہ کریں بہت عجیب لگتا ہے ۔نوال سعید نے کہا ہے کہ کسی نہ کسی روز شادی ضرور کروں گی مگر فی الحال ارادہ نہیں۔میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شادی کب کررہی ہیں؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ فی الحال میرا فوکس کیریئر پر ہے، شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں تاہم کسی نہ کسی روز شادی ضرور کروں گی، پہلے لڑکے کو مجھے راضی کرنا ہوگا اور یقین دلانا ہوگا، اس کے بعد ہی شادی کی بات آگے چلے گی۔نوال نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے اداکار نور حسن کے ساتھ برائیڈل فوٹوشوٹ کروایا تو اداکار کے والدین کو ان کے رشتے داروں نے فون کرکے بیٹے کی شادی کی مبارک باد دی اور شکوہ کیا کہ انہیں شادی پر کیوں نہیں بلایا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ہی میری برائیڈل شوٹ کی تصاویر کو وائرل کرکے میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی رہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں