راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے اب تک نیوز میں جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک ، جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری ، فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ ابتک ٹی وی میں حکومت کی جانب سے طے کرده کم از کم اجرت سے بھی کم تنخواہیں دی جا رہی ہیں وہ بھی کئی ماہ سے ادا نہیں کی گئیں اور گزشتہ کئی سالوں سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا آج کے مہنگائی کے دور میں اتنی کم تنخواہوں سے ورکرز کیسے گزارا کر سکتے ہیں آر آئی یو جے نے مطالبہ ہے کہ ورکرز کو ان کی بقایا تنخواہیں ادا کی جائیں اور مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے تا کہ ورکرز اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں اگر اب تک ٹی وی کی انتظامیہ نے جبری برطرف ورکرز کو فوری طور پر بحال اور تنخواہیں ادا نہ کیں تو بھر پور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا۔۔
