آزادی صحافت کے بغیر جمہوریت کا تصور ادھورا ہے،کے یو جے دستور۔۔

صحافیوں کےخلاف جرائم کےخاتمے کے عالمی دن پر  کے یو جے دستور نے وفاق اور صوبوں سےفوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے،  آزادی صحافت کے بغیر کسی بھی ملک میں جمہوریت کا تصور ادھورا ہے،صحافی سماج کی آنکھ اور آواز ہیں، ،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری نظام کی مضبوطی کی ضامن ہے اور کراچی یونین آف جرنلسٹس نے آزادی اظہار اور میڈیا کے حقوق کے فروغ کی قانون سازی کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا ہے،کے یو جے دستور کے سیکریٹری ریحان خان چشتی نے کہا ہے کہ دنیا میں صحافیوں پر حملے معاشرتی انصاف اور جمہوریت پر وار کے مترادف ہیں،پاکستان میں صحافیوں کو حراساں جھوٹے مقدمات معمول بنتے جارہے ہیں  جو کہ صحافت دشمنی اوراظہار رائے کی آزادی کو دبانے کی کوشش ہےاور یہ صورتحال ملک اورصوبہ سندھ میں آزادی اظہار کے دعویدارحکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے تحفظ کے لئے تما م صحافیوں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے اور اس کے لئے تمام قانونی و آئینی حق ہمیشہ استعمال کرے گی۔کے یو جے دستور نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو سزا دی جائے کیونکہ بغیر ایسا کئے بغیر آزادی اظہار رائے ممکن نہیں ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں