آج کل کے لڑکوں کو” پوکی” کہتی ہوں، کومل میر۔۔

 اداکارہ اور ماڈل کومل میرنے کہا کہ، آج کل کے لڑکے لڑکوں کی طرح نہیں رہ گئے، وہ بہت نرم اور غیر مردانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ جسے خود ”پوکی“ کہتی ہوں۔کومل میر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، مجھے ایسے مرد پسند ہیں جو خود فیصلہ کریں، خود آگے بڑھیں، اور زندگی کا رخ طے کریں۔ جب میں اس کے پاس کوئی مسئلہ لے کرجاوں تو وہ اسے حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو میں اس لیے محبت میں مبتلا نہیں ہوتی کیونکہ آج کا مرد وہ نہیں جو میں چاہتی ہوں۔کومل میر نے واضح کیا کہ اب تعلقات میں حقیقی محبت کا عنصر تقریباً معدوم ہو چکا ہے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں عموماً صرف ابتدا کی جذباتی کشش کا شکار ہوتے ہیں لیکن وہ اصل عشق کی گہرائی تک نہیں پہنچ پاتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کل نہ صرف رومانوی تعلقات میں ہی نہیں بلکہ دوستیوں میں بھی محبت کی روح گم ہوچکی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں