آج نیوز میں تنخواہ نہ دینے کی ہیٹ ٹرک مکمل ہو گئی۔۔ 28 فروری کو بھی ادارے میں تنخواہ نہ ہو سکی ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ادارہ اب تک 40 ہزار والے ملازمین کو ایک اور 64 ہزار تک کے ملازمین کو ایک تنخواہ دے چکا ہے لیکن ان کی تعداد بھی بہت قلیل ہے صورتحال اب یہ ہے کہ ملازمین کے گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں وہ چوری چھپ چھپ کر رات کے اندھیروں میں لوگوں سے راشن ادھار مانگ رہے ہیں کئی ملازمین ایسے ہیں جو ادارے میں ہی صبح شام گزارنے لگے ہیں ملازمین کی بیویاں دروازوں پر ڈھونڈنے آرہی ہیں، دہائیاں دے رہی ہیں ۔۔پپو کے مطابق مالکان کسی بھی صورت میں تنخواہ کا جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہیں دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن میں آنے والے مہمان بھی چیک لیے بغیر نہیں اٹھتے۔۔
Facebook Comments
