Violence on journalist 43

نجی ٹی وی کے نمائندے پر تشدد

سچ ٹی وی کے نمائندے پر تشدد

Violence on journalistسچ ٹی وی کے شکرگڑھ میں نمائندھ نسیم عباس کو عوام کے حق میں بولنا مہنگا پڑگیا، اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ نے علاقے میں گراں فروشوں، تجاوزات اور مضرصحت اشیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے ، سرکاری اہلکار دکانداروں پر بھاری جرمانے کرتے ہیں اور سامان بھی قبضے میں کرلیتے ہیں، ان چھاپہ مارکارروائیوں میں اکثر میڈیا کے نمائندے بھی ہمراہ ہوتے ہیں۔۔سرکاری ملازم ان کارروائیوں کے دوران دکانداروں کو بھڑکاتے ہیں کہ میڈیا والے جرمانے کراتے ہیں۔۔جس پر آج نسیم عباس تشدد کا نشانہ بنے، انہیں جان سے ماردینے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔۔ دس گھنٹے بعد مقدمہ تو درج ہوگیا۔۔لیکن سوال اپنی جگہ برقرار ہے کہ کیا صحافی اپنے فرائض انجام نہ دیں؟

Facebook Comments

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں