New CEO of 7 News 207

7 نیوز کو نیا “مالک” مل گیا

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سیون نیوز چینل کے اصل مالک آصف ہاشمی نے موجوہ انتظامیہ کو یہ چینل تین سال کے ٹھیکے پہ دیا تھا جس کی مدت اگلے سال مارچ میں ختم ہورہی ہے۔۔ یعنی موجودہ انتظامیہ فی الحال 14 ماہ مزید اس چینل کو اپنی مرضی سے چلاسکے گی۔۔ پپو نے مزید بتایا ہے کہ چینل کے اصل مالک کی ہدایت پہ اب پی جے میر بھی سیون نیوز جوائن کرنے والے ہیں۔۔ جن کی بہت جلد جوائننگ متوقع ہے۔۔ پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کو چینل مزید مدت کے لئے نہیں دیا جائے گا، بلکہ اگلے سال سے اس کے سارے معاملات پی جے میر ہی دیکھیں گے۔۔ پپو کے مطابق موجودہ انتظامیہ ٹھیکے کے عوض چینل مالک کو ماہانہ پندرہ لاکھ کی ادائیگی بھی کرتے ہیں۔۔

Facebook Comments

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں