Mubashir Luqman Against BOL 216

بول کے خلاف مبشرلقمان کی پیمرا میں شکایت

بول کے خلاف مبشرلقمان کی پیمرا میں شکایت

Mubashir Luqman Against BOLپیمرا نے بول نیوزکے خلاف تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شکایت کونسل آف کمپلینٹس لاہور کو بھجوادی۔۔۔ معروف اینکر مبشر لقمان اور ان کی ٹیم کھراسچ کے 8 لوگوں نے پیمرا میں دائر اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بول نیوز نے ان کو ساڑھے چھ ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی، جب کہ ٹیم کی ایک خاتون رکن کا میڈیکل بل بھی ادا نہیں کیا گیا۔۔ درخواست میں کہاگیا ہے کہ بول نیوز انتظامیہ نے داخلی دروازوں پہر ان لوگوں کے آفس میں داخلے پرپابندی کا نوٹس بھی چسپاں کیا ہے اور ان کے معاہدے کی لازمی مدت پوری کرنےکی خلاف ورزی بھی کی گئی۔۔ مبشرلقمان اور ان کی ٹیم کھرا سچ کی شکایت پیمرا قوانین کے تحت مناسب سفارشات کیلئے کونسل آف کمپلینٹس لاہور کو بھجوادی گئی۔۔

PEMRA Notice against BOL

Facebook Comments

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں