Marvi Sermad in ISPR Press Briefing 79

من پسند صحافیوں کو بریفنگ کا الزام لگانے والے کہاں ہیں؟

من پسند صحافیوں کو بریفنگ کا الزام لگانے والے کہاں ہیں؟

Marvi Sermad in ISPR Press Briefingپاکستان میں لبرل ازم و سیکولرازم کا حامی میڈیا مدتوں سے پاک فوج پرکڑی تنقید کرتا اور فوج پر الزام لگاتا آرہاہے کہ فوج صرف من پسند صحافیوں کو اپنی پریس کانفرنس میں بلاتی اور لبرل سوچ رکھنے والوں کو قومی ایجنڈے اور ڈائیلاگ فورمز کے ایک پیج پر لانے سے گریز کرتی ہے اور انکے کڑے سلگتے سوالوں پر جواب نہیں دیتی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پیر کے روز پریس کانفرنس میں پہلی صف پر بیٹھی ہوئی پاکستان کی ممتاز ناقد اور سیکولر خاتون صحافی ماروی سرمدکو دیکھ کر فوج پر لگایا جانے والا یہ بہتان دم توڑ گیا ہے۔ماروی سرمد نے انتہائی پرسکون انداز میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف فوج کی پالیسی اورامریکی صدر ٹرمپ کے کل کے متوقع اعلانیہ پر چبھتا ہوا سوال کیا جس کا ڈی جی آئی ایس پی آر نے خندہ پیشانی سے جواب دیا ۔۔ماروی سرمد ٹی وی چینلز پراکثر چبھتے ہوئے اور متنازع موضوعات پر کھل کر بولتی ہیں ۔ ۔

Facebook Comments

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں