KUJ Public Meeting 80

کے یو جے کا اجلاس عام

کراچی یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس عام کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا، جس میں ممبران کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اجلاس کی صدارت کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر  حسن عباس نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری کے یو جے واجد رضا اصفہانی نے  2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کے یو جے کی بہتری کیلیے کیے گئے اقدامات سے شرکا کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد خزانچی کے یو جے محمد ناصر شریف نے مالیاتی رپورٹ پیش کی۔ دونوں رپورٹس کی ایوان نے منظوری دی اور کے یو جے کی دو سالہ کارکردگی کو سراہا۔ امید کا اظہار کیا کہ آئندہ آنے والی باڈی بھی کے یو جے کے ممبران کے لیے جدوجہد کا سفر جاری رکھے گی۔ اس موقع پر ارکان کی جانب سے قرار دادیں بھی پیش کی گئی جس میں ویج بورڈ ایوارڈ کے نفاذ کے لیے اور نئے ویج بورڈ ایوارڈ کے لیے جدوجہد تیز کرنے و دیگر شامل ہیں جس کی ایوان نے منظوری دی۔ آخر میں صدر کے یو جے حسن عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، گزشتہ برسوں کے دوران نادیدہ قوتوں نے صحافیوں اور بالخصوص کے یو جے کو تقسیم کرنے کی بھر پور کوشش کی جبکہ ہماری کوشش کے یو جے کو متحد کرنے کے لیے جاری رہیں اور آج کا یہ اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے۔ اس سے قبل پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل جی ایم جمالی، عاجز جمالی، سعید جان بلوچ، اصغر عظیم ، شاہد غزالی، ساجد عزیز، راجہ طارق، رفیق بلوچ، مختار احمد، محمد افتخار و دیگر نے خطاب کیا۔ شہر بانو، عاجز جمالی  نے قرار دادیں پیش کی جبکہ بچل لغاری نے ان قرار دادوں میں متعدد ترامیم کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

Facebook Comments

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں