K21 News Salary Delay since 5 month 109

کے 21 میں صحافی 5 ماہ کی تنخواہ سے محروم

کے ٹوئنٹی ون نیوز جو کہ کراچی کا ریجنل چینل ہے یہاں کے ورکرز پانچ ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں.ملازمین کی تنخواہوں کے واجبات اکتوبر،نومبر2016اور اکتوبر،نومبر اور دسمبر2017کے ہیں۔۔حیرت انگیز طور پر یہاں ورکرز کو سوائے تنخواہوں کے کسی اور مراعات کا تصور تک نہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ کے ٹوئنٹی ون کے مالکان کو صحافت کا کوئی تجربہ نہیں،اسلئے مختلف تجربات کی وجہ سے یہاں ملازمین میں بھی گروپ بندی واضح نظر آتی ہے۔۔ادارے کے پہلے برطرف کئے جانے بیوروچیف کراچی کو اب دوبارہ ادارے میں لاکر غیراعلانیہ نیوزہیڈ بنادیاگیا ہے۔۔ جو دوبارہ سے معاملات اپنی گرفت میں لانے کی جدوجہد میں مصروف ہے لیکن اسے چینل مالکان کے رشتہ دار موجودہ بیوروچیف کی جانب سے مقابلے کا سامنا ہے۔۔پپو نے صحافتی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس چینل کے غریب ورکرز کی تنخواہوں کے لئے بھی آواز بلند کریں کیوں کہ یہاں جعلی اور دونمبر صحافی نہیں، پروفیشنل لوگ کام کرتے ہیں۔۔

Facebook Comments

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں