Jasmeen Manzoor Vs BOL News 786

جیسمین منظور بمقابلہ بول نیوز

جیسمین منظور بمقابلہ بول نیوز

معروف اینکرپرسن جیسمین منظور اور بول نیوز کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہوگیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بول نیوز نے جیسمین منظور کے خلاف  سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم شروع کردی ہے۔۔بول کے ایک اینکر نے ٹوئیٹر پر دعوی کیا ہے کہ وہ جیسمین منظور کے “کرتوت”  سامنے لائیں گے کہ کس طرح وہ ” زردصحافت ” کررہی ہیں۔۔بول کے اینکر کا کہنا ہے کہ وہ جلد شواہد کے ساتھ جیسمین منظور کو بے نقاب کرینگے کہ وہ صحافت کے نام پر کیا کررہی ہیں۔۔پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ بول انتظامیہ بہت جلد جیسمین منظور کے خلاف عدالتی جنگ بھی شروع کرنے والی ہے، پپو کے انکشافات کے بعد جب جیسمین منظور سے رابطے کی کوشش کی گئی کہ اس معاملے کہ تہہ تک پہنچاجائے  تو معلوم ہوا کہ وہ بیرون ملک ہیں اور پاکستان واپس آکر ہی اس سارے معاملے کو دیکھیں گی۔۔

Facebook Comments

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں