Jali Amil aur Atai Hakeem TV pr By Shoaib Wajid 120

جعلی عامل اور عطائی حکیم ٹی وی پر

تحریر: شعیب واجد

ایک زمانے میں جعلی عاملوں اور عطائی حکیموں کے نام ہمیں دیواروں پر لکھے دکھائی دیتے تھے.. لیکن آج کل کیبل والے بھی ان کے اشتہاروں کو خوب نشر کررہے ہیں.ان اشتہاروں میں جعلی عاملوں کو اللہ والا ، اور پیر ، فقیر بنا کر پیش کیا جاتا ہے ، اور بتایا جاتا ہے کہ یہ روحانی علم سے مسائل حل کرتے ہیں۔ ایسے عاملوں کے بارے میں شکایات یہ آئی ہیں کہ یہ استخارہ کرنے، چلہ کاٹنے اور موکلوں کو طلب کرنے کا جھانسہ دے کر لوگوں سے دس ہزار سے لیکر ساٹھ ہزار روپے تک بٹور لیتے ہیں۔اسی طرح جعلی حکیموں اور عطائیوں کے اشتہارات بھی کیبل پر کھلے عام دکھائے جارہے ہیں۔ جن میں تمام امراض کے علاج کا دعوی کیا جاتا ہے ، اور لوگوں کو امید دلا کر لوٹ لیا جاتا ہے، معلوم ہوا ہے کہ یہ عطائی حکیم لوگوں سے پندرہ روز کی دوا کی قیمت پانچ سے دس ہزار روپے تک وصول کرلیتے ہیں ۔ اور مرض کا پانچ چھ ماہ تک علاج کرکے لوگوں کو قلاش کردیتے ہیں۔

ایسے جعلی عاملوں اور عطائیوں کے خلاف این جی اوز اور سرکاری سطح پر مہمیں اکثرسامنے آتی رہتی ہیں، لیکن یہ وقتی اور دکھاوے کی کارروائیوں سے ذیادہ کچھ نہیں ہوتیں۔ اور ان فراڈیوں کے دھندے مختلف انداز سے جاری رہتے ہیں۔ایسے میں اب عوام کا فرض ہے کہ وہ ان فراڈیوں کو بے نقاب کرنے کیلئے خود قدم اٹھائیں اور اپنے حلقہ احباب اور سوشل میڈیا پر ان فراڈیوں کو بے نقاب کریں۔۔

اب یہ عناصر کیبل آپریٹرز کے زریعے ٹی وی اسکرین تک پہنچ گئے ہیں ۔کیبل آپریٹرز کے کسی بھی منفی طرز عمل کی رپورٹ کیلئے پیمرا کا آن لائن پلیٹ فارم موجود ہے۔ ان کی ویب سائٹ وزٹ کرکےبھی اس بارے میں شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔۔(شعیب واجد)

Imran Junior BLOG

Facebook Comments

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں