Doctor Leaks Against BOL 506

بول کے خلاف ڈاکٹر لیکس کی پہلی قسط جاری

معروف اینکرپرسن  ڈاکٹر عامر لیاقت  اور شعیب شیخ کے درمیان معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوسکا۔۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک بار پھر بول نیوز کے مالک شعیب شیخ پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے اور اب یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے بھی ہضم کر لئے گئے۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک فون کال بھی لیک کی ہے جس میں وہ شعیب شیخ کیساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ کال لیک کرتے ہوئے لکھا ”شعیب شیخ کی پہلی لیک کال۔۔۔ 59 باقی رہتی ہیں جن میں وہ 10 کالز بھی شامل ہیں جس میں وہ مجھے ”ایکس وائے زی“ کیخلاف پروگرام کرنے کا بھی کہتے ہیں۔ اس نے اسلام اور پاکستان کے نام پر میرے جذبات کیساتھ کھلواڑ کیا۔ اس پر میں حمزہ علی عباسی کی جانب سے جواب کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔“

آڈیو کال میں دونوں کو کسی معاملے پر گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے اور اس دوران شعیب شیخ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے کہتے ہیں کہ ”اس سے آپ کے میرے پاس ٹوٹل پونے آٹھ کروڑ روپے آ جائیں گے۔“ اس پر عامر لیاقت ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ کیا یار، آجائیں گے، آ جائیں گے، میں تو پیچھا کر رہا ہوں آپ کا، تعاقب کر رہا ہوں۔ڈاکٹر عامر لیاقت کہتے ہیں کہ ایچ آر کے علی غفار مزے کے آدمی ہیں اور اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں۔ اس پر شعیب شیخ کہتے ہیں کہ بیچاروں پر ورک لوڈ بہت ہے، بہت زیادہ ورک لوڈ ہیں،عامر لیاقت پھر کہتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ آپ کی تنخواہ دبئی بھجوا رہا ہوں جس پر شعیب شیخ دوبارہ پوچھتے ہیں کہ کیا کہہ رہے ہیں تو عامر لیاقت دوبارہ بتاتے ہیں۔ اور پھر شعیب شیخ کہتے ہیں کہ نہیں نہیں یار، بھجوا تھوڑی رہے ہیں، ایک تو اس کو پتہ ہی کچھ نہیں ہے۔وہیں سے ایک چیز ہونی ہے، بہرحال فون پر کیا بات کرنی ہے، مل کر بات کریں گے۔۔

Facebook Comments

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں