amir liaquat and meera BOL 138

رمضان میں بول، اسکینڈلز کوئین میرا کی کھلی ڈھلی باتیں

رمضان میں بول، اسکینڈلز کوئین میرا کی کھلی ڈھلی باتیں۔۔

amir liaquat and meera BOLبول نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت اور اداکارہ میرا کے متنازع ڈائیلاگز ایک بار پھر سوشل میڈیا پردھوم مچارہے ہیں۔۔یہ متنازع باتیں سن کر عوام کو حیرت کا سامنا ہے کہ کیا رمضان نشریات میں ایسی باتیں بھی ہوسکتی ہیں۔۔ بول نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے متنازعہ اداکارہ میرا کو دعوت دی ۔پروگرام میں اداکارہ کی آمد پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ آج ہم آپ سے سوالات کریں گے جس پر میرا نے کہا کہ آج میں آپ کا ساتھ دوں گی ،اس پر عامر لیاقت نے کہا کہ نہیں آپ میرا ساتھ نہ دیں ۔پروگرام میں عامر لیاقت نے اداکارہ کی تضحیک کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور سیڑھیاں چڑھتی ہوئی میرا کو کہا کہ ویسے تو آپ زندگی میں کئی اسٹیپ چڑھ چکی ہیں لیکن یہاں چند اسٹیپ چڑھنے ہیں ۔ایک موقع پر عامر لیاقت نے میرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تمہارے امور خانہ داری کے امتحان ہو نگے اور تم نے لوگوں کو بتا نا ہے کہ تم اچھی گھریلو بہو بن سکتی ہو ۔اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں بالکل اچھی بہو بن سکتی ہوں ،جس پر آنکھوں میں شرارت لیے عامر لیاقت نے سوال کیا تم کیسے اچھی بہو بن سکتی ہو؟اس پر میرا نے کہا کہ میں دکھا کر اچھی بہو بن سکتی ہوں،یہ سنتے ہیں عامر لیاقت نے کہا کہ نہیں ،دکھاؤ نہیں ،صرف بتاؤ، کیسے ؟اس بات پر وہاں موجود لوگو ں نے ہنسنا شروع کر دیا ۔اس کے بعد میرا نے اپنی خصوصیات گنواتے ہوئے کہا کہ میں کھانا بنا کر اچھی بہو بن سکتی ہوں ،کپڑے دھو کر ،کپڑے استری کر کے ،اپنے شوہر کے پاﺅ ں دبا کر،ساس کی خدمت کر کے ،سسر کو وقت پر نماز کے لیے جگا کر،پانچ وقت کی نماز پڑھ کر ،دعائیں دے کر ،بچے پیدا کر کے اچھی بہو بن سکتی ہوں،یہ بات سن کر حاضرین بھی منہ چھپانے لگے ۔اس بات پر عامر لیاقت نے کہا کہ یہاں تک بات کیسے پہنچ گئی۔بعد ازاں عامر لیاقت نے بتا یا کہ ہم نے رمضان ٹرانسمیشن میں میرا کا شوہر بھی تلاش کرنا ہے ۔اس کی وڈیو بول کے سوشل پیچز پر بھی موجود ہے۔۔

Facebook Comments

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں