92 News Female Anchor resignation 1,637

92نیوز میں ایک اور خاتون اینکر مستعفی

پپو کا کہنا ہے کہ 92نیوز لاہور سے ایک اور خاتون اینکر ثمینہ رانا نے استعفا دے دیا۔۔ پپو کے مطابق ثمینہ رانا کو اس چینل میں صرف گیارہ ہی روز ہوئے تھے لیکن “معاملات” اس حد تک پہنچ گئے کہ اسے استعفا دینا پڑگیا۔۔ پپو کے مطابق  خاتون اینکر اپنے قریبی حلقہ احباب کو بتارہی ہیں کہ چینل میں ہراسمنٹ بہت تھی، روزانہ چخ چخ اور روزانہ ٹینشن، دس دن تو برداشت کیا لیکن گیارہویں دن پی سی آر میں جاکر سب کو سنائیں اور استعفا دے کر گھر آگئی۔۔ پپو نے صحافتی تنظیموں سے یہ سوال بھی کیا ہے کہ میڈیا انڈسٹری میں ایسے واقعات اب اتنے زیادہ کیوں ہورہے ہیں کہ خواتین اینکرز کا کام کرنا مشکل ترین ہوتا جارہا ہے۔۔

Facebook Comments

اپنی رائے کا اظہار کریں

92نیوز میں ایک اور خاتون اینکر مستعفی” ایک تبصرہ

  1. میڈیا انڈسٹری میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ سرا سر غلط ہے میڈیا چینلز کے مالکان کو چاہیئے کہ وہ ان ہراسمنٹ کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں