7 News Karachi Thekey Par 125

7سیون نیوزکراچی بیوروٹھیکے پر

لاہور کے چینل سیون نیوز کے کراچی بیورو کو ایک پکوان سینٹر والےکو ٹھیکے پر دے دیا گیا۔۔پپو نے جب اس کی تفصیل جمع کی تو یہ انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک معروف پکوان سینٹر والے کراچی بیورو ٹھیکے پر دیاگیا ہے۔۔جو مارچ کے مہینے سے دفتر کے کرائے، بجلی کے بل اور اسٹاف کی تنخواہوں کے زمہ دار ہوں گے۔۔انتظامیہ اب صرف گاڑیوں کے فیول اور مینٹینس کی زمہ دار ہوگی۔۔معاہدے کے تحت پکوان سینٹر والا مارکیٹنگ کا بھی زمہ دار ہوگا اور مد میں آمدنی کا پچاس فیصد انتظامیہ اور پچاس فیصد پکوان والا رکھے گا۔۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ سیون نیوزکے سترہ ملازمین چارماہ سے تنخواہوں کے منتظر ہیں اور پکوان والے نئے ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ پرانی تنخواہیں انتظامیہ کی زمہ داری ہے وہ مارچ سے تنخواہوں کا زمہ دار ہوگا۔۔

Facebook Comments

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں