4 anchors left 92 news 1,494

92کے مزید 4 اینکرزکی پروازیں

پپو نے سینہ بہ سینہ میں پہلے ہی بتادیاتھا کہ اینکرز گھی فروش کے چینل سے بھاگنے کے موڈ میں ہیں جیسے ہی کسی کوموقع ملتا ہے فوری استعفا دے دیتا ہے۔۔پپو کے مطابق جس طرح پہلے تین اینکرز استعفے کے بعد بول چلے گئے اس باربھی تین اینکرز تنگ آکر استعفا دے گئے۔۔ پپو کے مطابق حفظہ اور وجہیہ کو پچھلے ہفتے آف ائر کردیاگیا تھا جس کے بعد انہوں نے استعفا دے دیا۔۔ جب کہ ریاض ملک کو چینل انتظامیہ نے اینکر سے رپورٹنگ میں ڈالا، پھر نائٹ شفٹ میں پھینکا، جس پر ریاض ملک نے بھی استعفا دے کر روز کی ٹینشن ختم کردی۔۔جے آئی ٹی پر گزشتہ دنوں اسپیشل ٹرانسمیشن کرنے والی سینیئر اینکر پرسن انیقہ نثار نے بھی استعفا دے دیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر اسٹیٹس دیا تھا کہ ۔۔ اخلاقیات اور اصولوں کی بنیاد پر 92نیوز چھوڑدیا۔۔۔ انیقہ نے کیپٹل ٹی وی جوائن کرلیا ہے جہاں وہ پیر سے جمعرات شام سات بجے پروگرام کررہی ہیں۔۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ابھی 92نیوز کی مزید وکٹیں بھی گریں گی۔

Facebook Comments

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں